
اپنی سُریلی آواز کے لیے مشہور اور بالی ووڈ نغموں کو اپنی آواز سے زندہ و جاوید بنا دینے والی گلوکارہ لتا منگیشکر نے میر انیس کے ذریعہ لکھے گئے سوز ’حسین جب کہ چلے بعد دوپہر رَن کو‘ گا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔ اس مرثیہ کے کچھ مصرعے آپ بھی سنیں...
غزل، ٹھمری اور دادرا کی ناقابل فراموش آواز بیگم اختر نے بھی امام حسین کی یاد میں سوز خوانی کی ہے۔ ان کی رقت آمیز آواز میں چھپے درد کو آپ بھی محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
کجّن بیگم کی سوز خوانی کے ویڈیوز بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں جس میں ان کی پرسوز آواز امام حسین کی شہادت کی یاد دلا کر لوگوں کو ماتم کناں کر دیتی ہے۔ یہاں ایک نایاب ویڈیو پیش کیا جا رہا ہے جس میں کجّن بیگم تین خواتین کے ساتھ سوزخوانی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔