شاعری

ویڈیو: ادب نامہ میں جدید اردو غزل کے ممتاز شاعر شمیم عباس کی شخصیت اور شاعری پر خصوصی نشست

ادب نامہ کی نئی قسط میں ممتاز شاعر شمیم عباس کی شخصیت، ادبی خدمات اور جدید اردو غزل میں ان کے مقام پر گفتگو کی گئی۔ معروف شاعر معین شاداب نے ان کے فن، اسلوب اور ادبی سفر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی

<div class="paragraphs"><p>قومی آواز گرافکس</p></div>

قومی آواز گرافکس

 

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی تازہ قسط میں جدید اردو غزل کے ممتاز شاعر شمیم عباس کی شخصیت، ادبی خدمات اور شعری سفر پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی۔ پروگرام میں مہمان کے طور پر معروف شاعر، ناظمِ مشاعرہ اور ادبی مبصر معین شاداب شریک ہوئے۔ گفتگو کے دوران شمیم عباس کی ابتدائی زندگی، خاندانی پس منظر، شعری رجحان کی تشکیل اور اردو غزل میں ان کے منفرد اسلوب پر روشنی ڈالی گئی۔

معین شاداب نے کہا کہ شمیم عباس نے عصری مسائل کو نئی فکری جہت عطا کی اور سادہ مگر گہرے اسلوب کے ذریعے جدید اردو شاعری میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی نسل ان کی شاعری سے یہ سبق حاصل کر سکتی ہے کہ زبان کی تہذیب اور شائستگی کو برقرار رکھتے ہوئے بھی نئے موضوعات اور جدید اظہار کو اپنایا جا سکتا ہے۔

نشست میں شمیم عباس کے منتخب اشعار پیش کیے گئے، جن کی ادبی اور فنی خوبیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ان کی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا گیا، جس نے ان کی بذلہ سنجی اور شخصیت کے دلکش پہلو کو اجاگر کیا۔ پروگرام کا مقصد اردو ادب کے اہم تخلیق کاروں کو نئی نسل سے متعارف کرانا اور ان کے ادبی سرمایے کو عام کرنا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔