گرافکس قومی آواز
قومی آواز، نیشنل ہیرالڈ اور نوجیون کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی تازہ قسط میں اردو کے معروف شاعر کفیل آزر امروہوی کی زندگی، شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے گفتگو کے دوران کفیل آزر کی حساس طبیعت، زندگی کے تلخ تجربات اور انسانی رویوں کی عکاسی کرنے والی شاعری کا ذکر کیا۔
پروگرام میں ان کے ان اشعار کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جن میں تنہائی، محرومی، خوابوں کی شکست اور زندگی کی مشکلات نمایاں ہیں۔ معین شاداب نے فرقہ وارانہ فسادات کے انسانی نقصانات اور ان سے پیدا ہونے والے دیرپا صدمے کے حوالے سے بھی کفیل آزر کی شاعری کی معنویت بیان کی۔
گفتگو میں شاعر کی زندگی کے جدوجہد بھرے دنوں، انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں اور مصوری سے ان کی دلچسپی سے وابستہ ایک واقعہ بھی سنایا گیا۔ اس نشست میں کفیل آزر کے فلمی سفر پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے متعدد فلموں کے لیے نغمے اور مکالمے لکھے۔ پروگرام میں ان کی ادبی شناخت کے ساتھ ہندوستانی فلمی دنیا میں ان کی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ ’ادب نامہ‘ کی یہ نشست کفیل آزر امروہوی کی شخصیت اور فن کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔