فوٹو اسٹوریج

کیرالہ: راہل گاندھی کا زبردست استقبال، عوام نے سر آنکھوں پر بٹھایا، دیکھیں تصویری جھلکیاں

راہل گاندھی نے آج کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا اور اس کے بعد روڈ شو کا آغاز کیا۔ اس درمیان لوگوں کی زبردست بھیڑ نے ان کا استقبال کیا اور راہل زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے اور اس موقع پر ان کے ساتھ بہن پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد راہل گاندھی کا میگا روڈ شو شروع ہو چکا ہے اور اس درمیان لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جگہ جگہ راہل گاندھی زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں اور ان کے استقبال میں بڑے بڑے پوسٹر بھی روڈ شو کے راستے میں لگائے گئے ہیں۔ راہل گاندھی کی کیرالہ آمد کی وجہ سے مقامی کانگریس لیڈروں و کارکنان میں بھی زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عوام جس قدر راہل گاندھی کو دیکھنے اور ان کا استقبال کرنے گھروں سے نکل کر سڑک پر آئی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ’راہل لہر‘ اپنے عروج پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined