
گزشتہ دو سالوں سے رمضان کا مہینہ آتا ضرور تھا لیکن مسجدوں اور بازاروں میں وہ رونق نظر نہیں آتی تھی جس کے لیے یہ مبارک مہینہ پہچانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ کورونا وبا تھی جس نے لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونا مشکل کر دیا تھا۔ اب ایک بار پھر رمضان المبارک کا مہینہ آب و تاب کے ساتھ شروع ہوا ہے اور مسجدوں میں نماز و تراویح اور سحر و افطار کا روح پرور منظر دل کو سکون پہنچا رہا ہے۔ دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں بھی روزہ داروں کی بڑی تعداد افطار کے لیے پہنچ رہی ہے۔ قومی آواز کے فوٹوگرافر ویپن نے 4 اپریل کی شام جامع مسجد کا دورہ کیا اور وہاں افطار کی تیاریوں، افطار کرتے روزہ داروں اور شام کے دلکش و روح پرور مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ آئیے دیکھتے ہیں تصویری جھلکیاں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔