فوٹو اسٹوریج

’گریٹ نکوبار پروجیکٹ ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ‘، راہل گاندھی کے انڈمان-نکوبار دورہ کی تصویریں آئیں سامنے

راہل گاندھی نے انڈمان و نکوبار جزائر کا دورہ کر وہاں کے سمندر، پہاڑوں اور قدرتی مناظر کو نہ صرف کیمرے میں قید کیا بلکہ مقامی لوگوں سے بھی گریٹ نکوبار پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘</p></div>

راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج ’گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس قدرتی وراثت کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔ انھوں نے اس پروجیکٹ کو ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پی ایم مودی محض اپنے خاص دوست کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے اپنے انڈومان و نکوبار دورہ کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دونوں الجزائر کی خوبصورتی کو دکھایا ہے۔ انھوں نے سمندر، پہاڑوں اور قدرتی مناظر کو نہ صرف کیمرے میں قید کیا بلکہ مقامی لوگوں سے بھی گریٹ نکوبار پروجیکٹ کے بارے میں بات کی۔ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے راہل گاندھی کے انڈمان-نکوبار دورہ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ تصویریں، جن میں انڈمان و نکوبار الجزائر کی خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے...

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined