پاکستان

پاکستان میں اندوہناک سڑک حادثہ، 20 مسافر زندہ جل گئے

پنجاب کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے قریب اتوار کی علی الصباح موٹر وے پر ایک مسافر بس اور پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 15 زخمی ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

اسلام آباد: پنجاب کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے قریب اتوار کی علی الصباح موٹر وے پر ایک مسافر بس اور پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتوار کو صبح سوا چار بجے حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب مسافر بس کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد مسافر بس کو آگ لگ گئی، بس کو آگ وین سے ٹکرانے سے لگی جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جھلس کر جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہدکا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہو سکے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی تعداد آٹھ ہے۔

Published: undefined

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، پولیس کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پانچ منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں کراچی، خیر پور، فیصل آباد، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے مسافر شامل تھے۔

Published: undefined

ڈی ایس پی احسان ظفر حافظ آباد نے بتایا کہ مسافر بس جل کر خاکستر ہو گئی، پک اپ وین بھی جل کر تباہ ہو گئی، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی، جبکہ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

گاڑی میں سوار بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور رحیم یار خان میں تبدیل ہوا جبکہ پنڈی بھٹیاں ایم 3 پر ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کا پٹرول لیک ہوا۔ موٹروے پولیس نے حادثے کے لئے معلوماتی ڈیسک اور ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا، جائے حادثہ پر ٹریفک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined