پاکستان

آیت اللہ خامنہ ای کی موت کے بعد پاکستان میں ہنگامہ جاری، مختلف مقامات پر پیدا تشدد میں کم از کم 35 اموات

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پُرتشدد مظاہروں کے دوران صرف کراچی میں ہی 16 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت میں 7، اسکردو میں 6 اور اسلام آباد میں 6 شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں تشدد، علامتی تصویر</p></div>

پاکستان میں تشدد، علامتی تصویر

 

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں پُرتشدد مظاہرہ ہو رہا ہے۔ کراچی سے لے کر پاکستان مقبوضہ کشمیر تک پیدا اس تشدد میں اب تک کم از کم 35 شہریوں کی موت ہو چکی ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کو پُرتشدد مظاہرہ کے دوران گولی لگی تھی۔ حالانکہ اس بارے میں پاکستان نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پُرتشدد مظاہرہ کے دوران کراچی میں 16 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ گلت میں 7، اسکردو میں 6 اور اسلام آباد میں 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سبھی شہری تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز اور امریکی مرین سیکورٹی دستہ کی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حالات بگڑنے پر دیر رات پنجاب حکومت نے خطہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ اس کے علاوہ دیگر خطوں کی حکومتوں نے بھی اپنے یہاں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شیعہ آبادی والے علاقوں میں بھاری پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے حوالہ سے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد کے کچھ اپستالوں کو حقیقی تعداد جاری نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر ریاستوں میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کو حقیقت حال ظاہر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی تعداد باہر آنے کے بعد اب اسپتال زخمی اور ہلاک لوگوں کی جانکاری نہیں دے رہا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے کئی شہروں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انتظامیہ نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان پاکستان میں امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ ہم کراچی اور لاہور میں امریکی سفارت خانوں کے سامنے جاری مظاہروں کی خبروں پر نظر رکھ رہے ہیں، ساتھ ہی اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور پیشاور میں سفارت خانہ کے سامنے مظاہروں کے اعلان پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہم سفارت خانہ کے سامنے مظاہروں کے اعلان پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ہم پاکستان میں رہنے والے امریکی شہریوں کو صلاح دیتے ہیں کہ وہ مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور سیکورٹی کے بہتر طریقے اختیار کریں، جن میں اپنے آس پاس کے ماحول کے تئیں الرٹ رہنا، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے بچنا اور اپنے ایس ٹی ای پی رجسٹریشن کو اپڈیٹ رکھنا شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined