
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
پہلگام دہشت گردانہ حملے کی برسی سے قبل پاکستان کی شہباز شریف حکومت نے ہندوستان کے خلاف بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں ہندوستانی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 مئی تک کے لیے بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ سال 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگوں کی موت کے بعد ہندوستان اور پاکستان دونوں نے اپنی اپنی فضائی حدود ایک دوسرے کے لیے بند کر دیے تھے۔
Published: undefined
پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل 2025 سے ہندوستانی طیاروں کے لیے بند ہے۔ جبکہ گزشتہ سال 30 اپریل سے پاکستانی طیاروں کو ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ’نوٹس ٹو ایئرمین‘ (نوٹم) میں کہا ہے کہ تمام ہندوستانی رجسٹرڈ، لیز پر لیے گئے، کمرشل اور فوجی طیاروں کو 24 مئی 2026 کی صبح 5 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تازہ نوٹس گزشتہ نوٹس کی آخری تاریخ 24 اپریل کو ختم ہونے سے چند روز قبل جاری کیا گیا۔ پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی عائد کیے ہوئے تقریباً ایک سال ہو گیا ہے، جس کے باعث ہندوستانی طیاروں کو مختلف بین الاقوامی مقامات کے لیے طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ ہندوستان نے پاکستانی طیاروں کو 24 اپریل کی صبح 5:30 بجے تک اپنی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے روک رکھا ہے اور اس پابندی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
Published: undefined
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت کی طرف سے پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے ایک حصے کے طور پر لگائی گئی فضائی پابندی ابتدائی طور پر 24 مئی 2025 تک تھی اور بعد میں اسے ہر ماہ بڑھا دیا گیا۔ فضائی حدود کو اس سے قبل 1999 کے کارگل تنازعہ اور 2019 کے پلوامہ حملہ کے دوران بھی بند کیا گیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے ’سندھ آبی معاہدہ‘ کو منسوخ کر دیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ اٹاری-واہگہ بارڈر کو فوری طور پر سیل کیا گیا اور ہندوستان نے پاکستان کو جاری کردہ ویزا بھی منسوخ کر دیا تھا۔ ہندوستان نے واضح کر دیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی معاہدہ سرحد پار دہشت گردی کے ختم ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور کو انجام دیا تھا، جس میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے کو تباہ کیا گیا تھا، جبکہ 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined