پاکستان

مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے گا: پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کی اطلاعات و نشریات امور کی خصوصی مشیر نے کہا کہ ان کا ملک دنیا کے ہر پلیٹ فارم پرکشمیر امور اور ہندوستان کی طرف سے ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں اہم اجلاس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کے اطلاعات و نشریات امور کی مشیرخصوصی فردوس عاشق اعوان نے منگل کے روز کہا کہ ان کا ملک دنیا کے ہر پلیٹ فارم پرکشمیر امور اور ہندوستان کی طرف سے ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

Published: undefined

فردوس اعوان نے آج متعدد ٹوئیٹس کیں جن میں یو این ایس سی میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مناسب کردار کا حوالہ دیا ۔

Published: undefined

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، ’’ہم ہندوستان کی طرف سے کی جانے والی ناانصافی اور کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے رہیں گے ، ہندوستان کو اس کی بربریت کا آئینہ دکھائیں گے۔ جب تک کشمیری عوام کو آزادی نہیں مل جاتی ، انہیں سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے لکھا ، ’’ہندوستان کا یہ دعویٰ کہ کشمیر اس کا داخلی مسئلہ ہے ، یو این ایس سی کے اجلاس میں مسترد کردیا گیا ہے۔ ہندوستان کی یکطرفہ کارروائی سے حقائق کو تبدیل نہیں کیاسکتا اور نہ ہی دنیا کو بے وقوف بنا سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

مشیر نے کشمیر اور علاقائی امن کے لئے امریکی صدر کے مناسب کردار کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے لکھا ، ’’وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی اسٹیج پر رکھا ہے اس پر ملک کو فخر ہے۔ عالمی برادری نے ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ہندوستان کی یکطرفہ کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined