پاکستان

کرتارپور راہداری معاہدہ پر جمعرات کو دستخط ہوں گے:پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کرتارپور راہداری معاہدہ پر کل جمعرات کو دستخط کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کرتارپور راہداری معاہدہ پر کل جمعرات کو دستخط کریں گے۔ ڈاکٹر فیصل نے ہفت روزہ پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔ اس معاہدہ پر آج دستخط ہونے تھے لیکن ہندوستان نے منع کردیا۔ اس کے بعد ترجمان کا یہ بیان آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اس بات پر مصر ہے کہ پاکستان کرتارپور آنے والے سکھ عقیدت مندوں پر عائد کئے جانے والے بیس ڈالر کے سروس چارج کو ختم کرے۔

Published: undefined

پاکستان کرتارپور راہداری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ معاہدہ کاحتمی مسودہ گیارہ اکتوبر کو ہندوستان کو سونپ چکا ہے۔ اسلام آباد نے ہندوستان کے اس مطالبہ کو تسلیم کرلیا ہے جس میں سکھوں کے علاوہ ہندووں او رعیسائیوں اور دیگر لوگوں کو بھی کرتار پور آنے کی مانگ کی گئی تھی۔

Published: undefined

کرتار پور میں واقعہ گردوارہ میں سکھوں کے پہلے گرو بابا نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری دن گذارے تھے اور ان کی 550ویں جینتی پر اس راہداری کو کھولا جانا ہے۔ جس سے ہندوستان کے سکھ برادری کے لوگ زیارت کے لئے وہاں آسانی سے پہنچ سکیں گے۔

Published: undefined

معاہدہ کے مطابق روزانہ کم سے کم پانچ ہزار یاتریوں کو کرتار پور میں واقع گردوارہ کے درشن کی اجازت دی جائے گی۔ ہندوستان کی طرف سے وہاں جانے والے زائرین کی فہرست دس دن قبل پاکستان کو دستیاب کرانی ہوگی۔ پاکستان اس کی جانچ کرکے سفر سے چار دن قبل اسے منظور کرکے ہندوستان کو مطلع کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined