پاکستان

آخرکار عمران خان کو مل گئی طبی امداد، ہائی سیکورٹی میں لے جایا گیا ’پی آئی ایم ایس‘

عمران خان کو سخت سیکورٹی کے درمیان اڈیالہ جیل سے ’پی آئی ایم ایس‘ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی بینائی بہتر کرنے کے لیے ضروری انجکشن لگائے اور بعد میں انہیں جیل واپس بھیج دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے سخت سیکورٹی کے درمیان اڈیالہ جیل سے پی آئی ایم ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی بینائی بہتر کرنے کے لیے ضروری انجکشن لگائے اور بعد میں انہیں جیل واپس بھیج دیا گیا۔

Published: undefined

پی آئی ایم ایس اسپتال کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کو مقررہ فالو اپ کے لیے اڈیالہ جیل سے صبح کے وقت اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی متاثرہ آنکھ میں دوسرا اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹریئل انجکشن لگایا، جس کا مقصد ان کی بینائی کی بحالی میں مدد کرنا ہے۔ ساتھ ہی اسپتال نے بتایا کہ ان کی آنکھ میں انجکشن لگانے کے عمل سے قبل ماہرین کے ایک بورڈ نے ان کی جانچ کی، جس میں ایک ماہر امراض قلب (جنہوں نے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی کی) اور فزیشین شامل تھے۔ معائنے میں انہیں طبی طور پر مستحکم پایا گیا۔

Published: undefined

پی آئی ایم ایس انتظامیہ کے مطابق یہ یہ عمل پی آئی ایم ایس اور شفا آئی ہاسپٹل کے کنسلٹنٹ ماہر امراض چسم اور کنسلٹنٹ وٹریوریٹینل سرجن کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ اسپتال کے مطابق طبی عمل کے دوران اور بعد میں ان کی حالت مستحکم رہی۔ علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں فالو اپ مشورہ، دیکھ بھال کی ہدایت اور میڈیکل دستاویزات کے ساتھ چھٹی دی دی گئی۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر پاکستانی میڈیا کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق عمران خان کو 15 گاڑیوں کے قافلے میں جیل سے اسپتال لے جایا گیا، جس میں کالی رنگ کی کاریں شامل تھیں اور 3 سگنل جیمر بھی تعینات کیے گئے تھے۔ سیکورٹی کے سخت انتظام کے درمیان انہیں اسپتال پہنچایا گیا اور علاج کے بعد واپس اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined