پاکستان

پاکستان کے شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، 13 مزدور جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 13 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں دھماکہ / سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان میں دھماکہ / سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 13 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان نیک محمد کے مطابق پاک-افغان سرحد کے قریب واقع شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے 13 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزدوروں کی وین بم دھماکے سے مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

Published: undefined

مقامی رہنما یار گل کے مطابق دہشت گردوں نے روڈ سائڈ پر بم نصب کیاتھا تاکہ سکیورٹی فورسز کی قافلے کو نشا نہ بنایا جاسکے جوکہ شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔

مقامی عمائدین کے مطابق کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، مزدوروں میں سے 11کا تعلق جنوبی وزیرستان اپر محسود قبیلے کے سپین کمر کے علاقے سے ہے جبکہ 2 کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر احمد زئی وزیر سے بتایا جا رہا ہےـ

Published: undefined

زخمیوں اور متعدد لاشوں کو مقامی ہستپال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکا گزشتہ روز شام کے قریب ہوا تھا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں تمام موبائل سروس معطل کردیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انسپکٹر ابرار نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مزدور شمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے ایک گاڑی میں جنوبی وزیرستان جا رہے تھے۔

Published: undefined

پولیس حکام نے بتایا کہ مزدوروں کو لے جانے والی ایک نجی گاڑی گل میر کور کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گاڑی میں کُل 16 مزدور سوار تھے جو جنوبی وزیرستان جا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا تھا کہ 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 کے درمیان صوبے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے 15 خودکش بم دھماکوں سمیت 665 حملے کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined