دیگر ممالک

ظہران ممدانی نے حجاب کو خواتین کے لیے ایمان، شناخت اور فخر کی علامت قرار دیا!

نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی عالمی یوم حجاب کے موقع پر ایک سرکاری پوسٹ کے بعد تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ پوسٹ میں حجاب کو مسلمان خواتین کے لیے ایمان اور فخر کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی عالمی یوم حجاب کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے بعد تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ ایکس پر ان کے آفس آف امیگرنٹ افیئرز کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں حجاب کو مسلمان خواتین کے لیے ایمان، شناخت اور فخر کی علامت قرار دیا گیا ہے۔لگ رہا ہے کہ انہوں نے سوچ سمجھ کر اس کو شیئر کیا ہے، تاہم ایران میں حجاب کے لازمی قوانین کے خلاف جاری مظاہروں کے تناظر میں اس پیغام کو غیر حساس قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا، "آج ہم دنیا بھر میں ان مسلم خواتین اور لڑکیوں کے ایمان، شناخت اور فخر کا جشن مناتے ہیں جو حجاب پہننے کا انتخاب کرتی ہیں۔" اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے ایران میں حجاب نہ پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں، مار پیٹ اور ہلاکتوں کی طرف اشارہ کیا۔

Published: undefined

ایرانی نژاد امریکی صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن مسیح علی نژاد نے میئر ممدانی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک جیسے آزاد شہر میں عالمی یوم حجاب منانا ان کے لیے اذیت ناک ہے، جب ایران میں خواتین کو حجاب پہننے سے انکار پر جیلوں میں ڈالا اور قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسی پوسٹیں ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہیں اور ایران میں خواتین پر ہونے والے ظلم پر ظہران ممدانی کی خاموشی شرمناک ہے۔

Published: undefined

ترک نژاد امریکی ماہر معاشیات تیمور کوران نے کہا کہ حجاب اسلام کے اندر بھی ایک متنازعہ علامت ہے اور بہت سے ممالک میں اسے فخر کے طور پر نہیں بلکہ ظلم کی ایک شکل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ کسی مخصوص مذہبی لباس کی سرکاری تسبیح مذہبی تعصب کو فروغ دے سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined