دیگر ممالک

پاکستانی بیلسٹک میزائل سے امریکہ کو تشویش، میزائل امریکہ تک کے اہداف پر حملہ کر سکتا ہے!

امریکہ میں اس بات کو لے کر تشویش ہے کہ پاکستانی بیلسٹک میزائل کی صلاحیوتوںمیں اضافہ کے بعد وہ امریکہ میں اپنے اہداف پر بھی حملہ کر سکتاہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستانی بیلسٹک میزائل سےامریکہ میں بھی تشویش پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو 'ابھرتا ہوا خطرہ' قرار دیا ہے۔ اب پاکستانی بیلسٹک میزائل امریکہ میں اپنے اہداف تک حملہ کر سکتا ہے۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق، پاکستان کی اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں پر کام بالآخر اسے نہ صرف برصغیر سے باہر بلکہ ممکنہ طور پر مستقبل میں امریکہ تک کے اہداف پر حملہ کرنے کی اجازت دے گا، جس نے اسے تشویش کا موضوع بنا دیا ہے۔

Published: undefined

امریکہ اور پاکستان  دونوں ممالک طویل عرصے سے شراکت دار ہیں خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے معاملات میں اب امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر نے یہ کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کی طرف سے طویل فاصلے تک جوہری صلاحیتوں میں اضافہ صرف ہندوستان کے لیے کیا جارہا ہے یا کیا اسلام آباد کے لئے ترجیحات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ (انپٹ بشکریہ یو این آئی، اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined