دیگر ممالک

’میں نے کسی کا ریپ نہیں کیا‘، وائٹ ہاؤس میں فائرنگ پر ٹرمپ کا تلخ تبصرہ، اپوزیشن پر ’ہیٹ اسپیچ‘ کا الزام کیا عائد

امریکہ میں بڑھتے سیاسی تشدد کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں سیاسی تشدد ہمیشہ سے رہا ہے لیکن موجودہ وقت میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ’ہیٹ اسپیچ‘ ملک کے لئے زیادہ خطرناک ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے سالانہ عشائیے میں ہوئی فائرنگ کی واردات کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب فائرنگ ہوئی تو میں زمین پر گر گیا اور خاتون اول بھی۔ ’سی بی ایس نیوز‘ کو دیئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے سیکورٹی فورسز کی فوری تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آخر ہو کیا رہا ہے اور میں ان کے لیے اسے آسان نہیں بنا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اچھے لوگوں سے گھرا ہوا تھا اور شاید میں نے انہیں تھوڑا آہستہ کام کرنے پر مجبور کر دیا۔

Published: undefined

ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں پتہ ہے کہ وہ شوٹر کا نشانہ تھے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ میں نے ایک منشور پڑھا۔ وہ بنیاد پرست ہے، وہ ایک عیسائی پیروکار تھا اور پھر وہ عیسائی مخالف بن گیا اور اس میں بہت تبدیلی آگئی۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے میں شوٹنگ کے دوران سیکرٹ سروس کے انخلاء میں تاخیر کی کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔

Published: undefined

حملہ آور کے بھائی اور بہن نے پہلے ہی پولیس کو اس کے مشتبہ رویے کی رپورٹ کر دی تھی اور اس کا خاندان بہت پریشان تھا۔ حملہ آور میں ایک عیسائی ماننے والے سے عیسائی مخالف شخص میں اچانک تبدیلی آئی۔ وہیں چوٹ کے سلسلے میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے چوٹ کی فکر نہیں تھی، میں زندگی کو سمجھتا ہوں۔ ہم ایک پاگلوں سے بھری دنیا میں رہتے ہیں۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے عشایئے کے دوران ہوئی واردات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے پروگرام میں سیکورٹی کے معاملے پر تنقید کی جا سکتی ہے، لیکن اس  معاملے میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے اچھا کام کیا۔

Published: undefined

’وائٹ ہاؤس کوریسپانڈینٹ ایسوسی ایشن‘ (ڈبلیو ایچ سی اے) عشائیے میں ہوئے حملہ کے بعد ایک بیان میں امریکہ کے صدر نے کہا کہ اگر حملہ آور کی رفتار کو دیکھا جائے تو نشینل فٹبال لیگ (این ایف ایل) کو اس کو سائن کرلینا چاہئے، وہ بہت تیز تھا۔ ٹرمپ نے سیکورٹی واردات کے دوران اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی ایسے حالات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اس صورتحال کو ’بے حد اچھے سے‘ سنبھالا۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے اپوزیشن (ڈیموکریٹک پارٹی) کو بھی آڑے ہاتھ لیا۔ ملک میں بڑھتے سیاسی تشدد کے سوال  پر انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سیاسی تشدد ہمیشہ سے رہا ہے لیکن موجودہ وقت میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ’ہیٹ اسپیچ‘ ملک کے لئے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے خود پر ذاتیات سے متعلق لگے الزامات  کو خارج کرتے کہا کہ ’’میں ریپسٹ نہیں ہوں، میں نے کسی کا ریپ نہیں کیا، یا پیڈوفائل نہیں ہوں۔‘‘

Published: undefined

ٹرمپ نے بتایا کہ جیسے ہی فائرنگ ہوئی، میں اور خاتون اول میلانیا فوراً زمین پر گر گئے۔ سیکورٹی فورس (سیکریٹ سروس) نے فوراً مورچہ سنبھال لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ میں بہترین سیکورٹی اہلکاروں کے حصار میں تھا لیکن شاید میں نے انہیں تھوڑا دھیرے دھیرے کام کرنے پر مجبور کر دیا کیونکہ میں حالات کو سمھنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے پروگرام میں سیکورٹی کے حوالے سے تنقید کی جاسکتی ہے لیکن اس معاملے میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے اچھا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined