دیگر ممالک

یوکرین کے ڈرون حملوں میں دو روسی ہلاک اور آئل ریفائنری میں آگ!

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ رات بھر ہوئی یوکرینی کارروائیوں نے ’روس کی تیل کی صنعت کے اہم مراکز اور لاجسٹکس کی تنصیبات میں سے ایک کو نشانہ بنایا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ماسکو پر سینکڑوں ڈرونز سے حملہ کئے گئےجس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرینی افواج کی جانب سے رات بھر روس پر 1,000 سے زائد ڈرونز داغے جانے کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ماسکو کے میئر نے ڈرونز کے اس سلسلے کو روسی دارالحکومت پر ’اب تک کا سب سے بڑا‘ حملہ قرار دیا، جس کے نتیجے میں ایک آئل ریفائنری اور ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

مقامی گورنر آندرے ووروبیوو نے بتایا کہ وسیع تر ماسکو کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 74 سالہ مرد اور 44 سالہ خاتون شامل ہیں۔ ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں عمارتوں پر لپٹیں اٹھتے اور آگ کی لپیٹ میں آئی آئل ریفائنری سے سیاہ دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے گئے۔

یوکرینی صدر نے کہا ”گزشتہ رات ماسکو کے علاقے میں ہمارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوابی اقدامات کے بہت نمایاں اثرات مرتب ہوئے۔ اس میں روس کی تیل کی صنعت کے اہم مراکز اور جارح (روس) کی لاجسٹکس تنصیبات میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا۔“

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب کریملن اپنے پارلیمانی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کو مکمل کر رہا تھا۔ یوکرین نے ان انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا ۔ واضح رہےکہ  جنگ مخالف زیادہ تر امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔