
تصویر سوشل میڈیا
غزہ میں جاری حماس-اسرایل جنگ کے درمیان اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں زمینی مہم کے دوران حملے مین اس کے 2 مزید فوجی مارے گئے ہیں۔ ان اموات کے بعد 27 اکتوبر کو زمینی حملہ شروع ہونے سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے۔ آج ہلاک ہوئے دونوں فوجیوں کی شناخت یروشلم کے سارجنٹ اول کیٹگری الیاہو بنجامن الماکیس (29 سال) اور ڈیمونا کے اسٹاف سارجنٹ نوم یوسف ابو (20 سال) کی شکل میں ہوئی ہے۔
Published: undefined
آئی ڈی ایف کے طمابق فوج کے دونوں جوان بدھ کے روز غزہ کے گھیرے گئے علاقے میں حماس گروپ کے جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔ حماس کے ذریعہ 7 اکتوبر کو یہودی ملک کے خلاف کیے گئے حیرت انگیز حملے کے بعد سے اب تک 350 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، تازہ ترین خبروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ میں غاروں کے 130 ایسے داخلی دروازوں کو تباہ کر دیا ہے جس کا استعمال حماس کے جنگجو کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’’آئی ڈی ایف کے جنگجو انجینئر حال میں غزہ میں غاروں سمیت حماس کے دہشت گردانہ بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ غاروں کے اندر پانی اور آکسیجن کے ذخیرے کی تلاش سے اشارے ملتے ہیں کہ حماس طویل مدت تک زیر زمین رہنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جنگ کی شروعات کے بعد سے غار کے 130 دروازے تباہ کر دیے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined