فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حالیہ حملے کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیر کو قطر کے العدید ایئربیس پر میزائل داغے جانے سے پہلے تقریباً تمام فوجی اہلکاروں کو وہاں سے بحفاظت ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیروشیما-ناگاساکی کی مثال نہیں دینا چاہتے جہاں یہ کہا جاتا ہے کہ امریکی ایٹمی حملے کے بعد جنگ ختم ہو گئی تھی۔
Published: undefined
ایران نے یہ حملہ امریکہ کی طرف سے اپنے تین جوہری اڈوں پر کیے گئے بم حملوں کے جواب میں کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے تین جوہری مقامات کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ، یہ فیصلہ کن کارروائی تھی۔ ٹرمپ نے کہا، "میں ہیروشیما کی مثال نہیں دینا چاہتا، میں ناگاساکی کی مثال نہیں دینا چاہتا، لیکن یہ بنیادی طور پر ایک ہی چیز تھی۔ اس سے وہ جنگ ختم ہوئی، اس (ایران پر امریکہ کے تازہ حملے) نے یہ جنگ ختم کی۔
Published: undefined
ٹرمپ نے کہا، "ہمارے پاس بہادر محب وطن افراد ہیں، جو بہت ہنر مند پائلٹ ہیں۔ انہوں نے یہ حملے امریکی اسٹیلتھ بمباروں کے ذریعہ کیے اور اہداف بہت درست تھے۔" ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اب کم ہو گئی ہے اور دونوں ملک ابھی کے لیے تھک چکے ہیں۔
Published: undefined
ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اگلے ہفتے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 'ہم اگلے ہفتے ایران کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے پر دستخط بھی کریں'۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کا مطالبہ ہے کہ ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے اور اب ان کے پاس جوہری صلاحیت باقی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined