دیگر ممالک

امریکہ نے حملوں سے کیا انکار، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے فون پر بات کی

امریکہ گزشتہ تین دنوں سے روزانہ ایرانی شہروں، قصبوں اور انفراسٹرکچر پر حملے کر رہا ہے۔ اب ایران کے شہر کونارک میں ایرانی بحریہ کے اڈے پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ نے اب ایران پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کر دیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں تین تجارتی بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکہ گزشتہ تین دنوں سے روزانہ ایرانی شہروں، قصبوں اور انفراسٹرکچر پر حملے کر رہا ہے۔ اب ایران کے شہر کونارک میں ایرانی بحریہ کے اڈے پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

ایک ایرانی خبر رساں ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اس حملے کی اطلاع دی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق جنوبی ایرانی شہروں بندر عباس، بوشہر اور چوگدک میں بھی کئی دھماکے ہوئے۔ مہر کے مطابق بندر عباس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بوشہر اور چوگدک میں کل چھ دھماکے ہوئے۔

بوشہر صوبے کے ارد گرد بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مہر نے کونارک شہر میں تین دھماکوں کی بھی اطلاع دی۔ تاہم ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنانے بندر عباس میں دھماکے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ارنانے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے بوشہر کے مضافات میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ارنانے ایک اہلکار کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ شہر میں ہونے والے دھماکے فضائی دفاع کی جوابی کارروائی کے باعث ہوئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران پر کوئی نیا حملہ نہیں کیا ہے۔

ایران میں تازہ ترین امریکی فوجی کارروائی کے درمیان امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں حالیہ امریکی اقدامات سے آگاہ کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔