
ویڈیو گریب
ایک پرائیویٹ طیارہ پرواز بھرنے کے دوران رَنوے پر ہی اچانک حادثہ کا شکار ہو گیا، جس کی وجہ سے طیارہ پر خطرناک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے چند ہی منٹوں میں طیارہ جل کر خاک میں تبدیل ہو گیا۔ نیشنل ایویشن اتھارٹی نے 8 جون کو اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 7 جون کو ڈومنیکن ریپبلک کے مشرقی حصہ میں لا رومانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رَنوے پر پیش آیا۔ اس حادثہ کی وجہ سے طیارہ میں سوار پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں کی ہی موت ہو گئی۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ جیٹ ہے۔ مقامی ڈومینکن اخبار ’ایل ڈیا‘ کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ کی شناخت امریکی شہریوں ایرک زیویئر ڈیاگو اور روڈی گجل کے طور پر کی گئی ہے۔ طیارہ حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرواز بھرنے کی کوشش کرتے وقت طیارہ کے پہیے جیسے ہی رَنوے سے ٹکراتے ہیں، وہ بے قابو ہو جاتا ہے۔ طیارہ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ہوا میں کئی بار اچھلتا ہے اور پھر اچانک سے آگ کے بڑے گولے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
ایک دیگر ویڈیو میں آگ کا گولہ بنے طیارہ میں دھوئیں کا غبار اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ڈومنیکن سول ایویشن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیان میں پائلٹ اور شریک پائلٹ کی موت سے متعلق تصدیق کی ہے۔ ادارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس طیارہ میں مزید کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ طیارہ کی شناخت گلف اسٹریم جی-200 جیٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
اس حادثہ کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ طیارہ کے ٹکرانے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لا رومانا سے تقریباً 16 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں طیارہ نے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا تھا، لیکن ایئرپورٹ پر پرواز کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ پیورٹو ریکو سے ڈومنیکن ریپبلک پہنچا اور اس میں ایندھن بھرا گیا۔ اس کے بعد اسے آسٹن کے لیے نکل جانا تھا، لیکن تبھی یہ حادثہ سرزد ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined