دیگر ممالک

’آبنائے ہرمز صرف ہمارے دشمن ممالک کے لیے بند ہے‘، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بڑا بیان

21 مارچ کی صبح جرمنی، فرانس، جاپان سمیت 22 ممالک نے ایران سے حملہ روکنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کی تھی۔ انھوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں اپنی تشویش ظاہر کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>عباس عراقچی / آئی اے این ایس</p></div>

عباس عراقچی / آئی اے این ایس

 
Sha Dati

آبنائے ہرمز پر ایران نے اپنا سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے، جس سے ایل پی جی یا ایندھن سے بھری جہازوں کا ادھر سے گزر جوکھم بھرا ہوا ہے۔ کئی جہازوں پر حملے ہو چکے ہیں، اس لیے کسی بھی ملک کا جہاز آبنائے ہرمز سے بغیر ایران کی اجازت ملے گزرنے سے پرہیز کر رہا ہے۔ اس درمیان ایرانی وزیر کارجہ عباس عراقچی کا ایک انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند نہیں ہے، لیکن دشمن ممالک کے جہاز کو وہ گزرنے نہیں دے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایران نے پہلے ہی ہندوستان سمیت اپنے دوست ممالک کے کئی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے بلارخنہ گزرنے دیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ایران نے امریکہ کے سب سے قریبی ملک جاپان کو بھی بڑی راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انھوں نے جاپانی ’کیوڈو نیوز‘ سے بات چیت میں کہا کہ ’’ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا ہے۔ ہماری رائے میں یہ راستہ کھلا ہے۔ یہ صرف ہمارے دشمن ممالک، یعنی ہم پر حملہ کرنے والے ممالک کے جہازوں کے لیے بند ہے۔ دیگر ممالک کے جہاز یہاں سے گزر سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل 21 مارچ کی صبح جرمنی، فرانس، جاپان سمیت 22 ممالک نے ایران سے حملہ روکنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کی تھی۔ انھوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ ’’ایران کی کارروائیوں کا اثر دنیا کے سبھی حصوں کے لوگوں پر پڑے گا، خصوصاً سب سے کمزور طبقات پر۔‘‘ اس بیان میں ایران سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ حالات کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کھول دیں۔ اب ایرانی وزیر خارجہ کے تازہ بیان سے ظاہر ہو گیا ہے کہ ایران دوست ممالک کے جہازوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں لگا رہا، بلکہ اسرائیل اور امریکہ سے قربت رکھنے والے ممالک کو کسی طرح کی نرمی نہیں دینا چاہتا۔

Published: undefined

اس درمیان ایران کی ایک سرکاری میڈیا نے ایک اہم خبر شائع کی ہے۔ اس خبر میں فوجی ترجمان کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل خلیج میں مسافر جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس تعلق سے ایرانی فوج نے نامعلوم طریقے سے جوابی کارروائی کی تنبیہ جاری کی ہے۔ اگر ایرانی فوج کے ترجمان کے دعووں میں صداقت ہے تو خلیج میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined