دیگر ممالک

’قاتلوں کو قیمت ادا کرنی ہوگی‘، ایرانی سیکورٹی چیف علی لاریجانی کی موت سے مجتبیٰ خامنہ ای سخت ناراض

خامنہ ای کے حوالہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انھیں گہرے غم کے ساتھ لاریجانی کی موت کی اطلاع ملی۔ انھوں نے لاریجانی کو ’عقل مند، پرعزم شخص اور ایران کے سیاسی نظام کا ایک اہم چہرہ قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس</p></div>

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای / آئی اے این ایس

 

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی کی موت پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بدھ کے روز اس تعلق سے ایک بیان جاری کیا، جس میں لاریجانی کے قاتلوں کو سخت تنبیہ بھی دی۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کی طرف سے جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ انھیں گہرے غم کے ساتھ لاریجانی کی موت کی اطلاع ملی۔

جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے لاریجانی کو عقل مند، پرعزم شخص اور ایران کے سیاسی نظام کا ایک اہم چہرہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسے شخص کا قتل یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اہم تھے اور اسلام کے دشمنوں میں ان کے تئیں کتنی نفرت تھی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined