
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
ایک طرف خلیجی ممالک میں کشیدہ حالات کے درمیان سری لنکا کے قریب سمندر میں ایک ایرانی جہاز پر حملہ کی خبروں نے کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں بدھ کے روز ایک ایمرجنسی حالت سامنے آئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی جہاز کو مبینہ طور پر آبدوز نے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملہ میں 78 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 100 سے زائد لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی رائٹرس نے سری لنکا کی بحریہ اور وزارت دفاع کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی جہاز پر ہوئے حملہ کی جانکاری دی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز سری لنکا کے ساحلی علاقہ میں پیش آیا۔ جہاز کی طرف سے ایمرجنسی پیغام بھیجے جانے کے بعد سری لنکائی بحریہ نے بڑے پیمانہ پر تلاشی و بچاؤ مہم شروع کی۔ بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ کئی لوگ اس حملہ میں زخمی ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ بھی ہیں۔
Published: undefined
وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایرانی جہاز سے ایمرجنسی پیغامات ملنے کے بعد سری لنکائی بحریہ نے دفاعی مہم کے لیے اپنا جہاز بھیجا۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ بحریہ نے 32 زخمیوں کو بہ حفاظت نکال لیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ نے پہلے پارلیمنٹ اراکین کو مطلع کیا تھا کہ ڈوبتے جہاز سے ملازمین کو علاج کے لیے ساحل پر لایا گیا ہے، حالانکہ انھوں نے مہم سے جڑی زیادہ جانکاری نہیں دی۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا اس واقعہ پر مناسب قدم اٹھائے گا۔ فی الحال جہاز کی شناخت، اس پر سوار لوگوں کی مجموعی تعداد اور مبینہ آبدوز حملہ کے لیے ذمہ دار فریق کے بارے میں کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined