
امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں ایک تیز برفانی طوفان پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی شہروں میں سفر پر پابندی عائد کر دی گئی، اسکول بند کر دیے گئے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ واشنگٹن سے لے کر بوسٹن تک شدید برف باری اور تیز ہواؤں کا اثر دیکھنے کو ملا۔ نیشنل ویدر سروس نے اسے شمال مشرقی کے لیے بڑا سرمائی طوفان قرار دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک شمالی مڈ اٹلانٹک اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز برف باری ہوگی۔ کچھ جگہوں پر ایک گھنٹے میں 2 سے 3 انچ تک برف گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں مجموعی برف باری 2 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ اس سے حالات ایسے بن سکتے ہیں کہ سفر کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔
Published: undefined
کئی حصوں میں برفیلے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ نیویارک سٹی کے محکمہ موسمیات نے اس ممکنہ طور پر تاریخی برفانی طوفان قرار دیا ہے۔ نیویارک سٹی میں اتوار کی رات 9 بجے سے سوموار کی دوپہر تک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ ’’نیویارک شہر نے گزشتہ 10 سالوں میں اس پیمانے کے طوفان کا سامنا نہیں کیا ہے۔ ہم نیویارک کے لوگوں سے تمام غیر ضروری سفر سے بچنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔‘‘ پیر کو شہر کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ 2019 کے بعد یہ پہلا روایتی ’اسنو ڈے‘ ہوگا۔
Published: undefined
نیویارک کے علاوہ نیوجرسی میں بھی رات 9 بجے سے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب روڈ آئی لینڈ میں لوگوں سے شام 7 بجے کے بعد سڑکوں پر نہ نکلنے کو کہا گیا۔ جیسے جیسے طوفان تیز ہوا، کئی ریاستوں نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ برفانی طوفان کا ہوائی سفر پر بھی شدید پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر لائنز نے اتوار اور سوموار کے لیے تقریباً 8000 پروازیں منسوخ کر دیں، جن میں سب سے زیادہ بوسٹن اور نیویارک کی پروازیں ہیں۔ نیویارک کے لاگارڈیا اور جے ایف کے ہوائی اڈے پر اتوار کی تقریباً نصف پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ اتوار دوپہر تک 3500 سے زائد گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔
Published: undefined
بوسٹن اور مشرقی میساچوسٹس کے زیادہ تر حصوں میں 2 فٹ تک برف گرنے کا امکان ہے۔ یہاں ہواؤں کی رفتار 75 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ بوسٹن کے محکمہ موسمیات نے اسے ممکنہ طور پر تاریخی اور تباہ کن طوفان قرار دیا ہے۔ اسی طرح واشنگٹن ڈی سی میں بھی کئی انچ گیلی برف گرنے کا امکان ہے۔ وفاقی اداروں نے 2 گھنٹے کی تاخیر سے کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کئی اسکولوں نے یا تو چھٹی کر دی ہے یا تاخیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ ساحلی علاقوں کی تیز ہوائیں ڈیلاویئر سے کیپ کاڈ تک ساحلی سیلاب لا سکتی ہیں۔ یہ سیلاب اس قدر شدید ہو سکتا ہے کہ اس سے ڈھانچہ جاتی نقصان پہنچنے اور بڑے پیمانے پر سڑکوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ وسطی اپلاچین سے ساحلی مین تک تقریباً 54 ملین لوگ طوفان کے راستے میں ہیں جنہیں برفانی طوفان کی وارننگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان منگل کی صبح تک شمالی نیو انگلینڈ کے علاقے سے آگے نکل جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined