دیگر ممالک

کورونا کو روکنے میں ہائیڈروکسی کلوروکوین کا استعمال کیا جاسکتا ہے: روس

امریکہ سمیت کئی ممالک ہائیڈروکسی کلوروکووین کو کورونا کی روک تھام کے لئے کارگر دوا مانتے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

روس کی وزارت صحت نے ہائیڈروکسی کلورو کوین کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایک دوا کے طور پر استعمال کئے جانے کی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت نے کورونا وائرس کے علاج پر تازہ سفارشات میں اس بارے میں سفارش کی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اگر یہ دوا دستیاب نہیں ہے تو اس کی جگہ میفلو کوین استعمال کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ’’ہائیڈروکسی کلوروکووین کو کیمو روک تھام کا ایک ذریعہ مانا جاتا ہے۔ اگر یہ دستیاب نہیں ہے تو میفلو کووین کا استعمال کیا جاسکتا ہے‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک ہائیڈروکسی کلوروکووین کو کورونا کی روک تھام کے لئے کارگر دوا مانتے ہیں۔ ہندوستان میں تیار ہونے والی اس دوا کے سلسلے میں عالمی پیمانے پر بحث جاری ہے اور اب روز کے بیان کے بعد ایک نئی بحث کی شروعات ہوسکتی ہے۔ امریکہ نے اس دوا کی درآمدات کے لئے بھی ہندوستان پر دباؤ بنایا تھا۔

Published: undefined

کئی ممالک کے طبی ماہرین اس رائے سے متفق نہیں ہیں کہ کوروناکے علاج میں ہائڈروکسی کلورو کووین کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکہ کہ کئی طبی ماہرین بھی اس دوا کے استعمال کے حق میں نہیں ہیں۔ واضح رہے روس میں کورونا کے کیسوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہےاور وہ دنیا میں متاثرین کی تعداد کو لے کر تیسرے نمبر ہے۔

Published: undefined

روس کی وزارت دفاع نے کل اعلان کیا تھا کہ اس نے کورونا کے علاج کے لئے ویکسین تیار کر لی ہے اور وہ اس کا ٹرائل فوجی رضاکاروں پر کرنےجا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined