دیگر ممالک

فرانس میں طیارہ تو سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق

فرانس میں ایک سویلین ایئرکرافٹ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوار تمام 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری جانب سعودی عرب میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/اے آئی</p></div>

تصویر/اے آئی

 

اتوار کو فرانس اور سعودی عرب میں 2 بڑے فضائی حادثات پیش آئے۔ ان میں تقریباً 25 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے نینسی کے قریب فرانس کے شہر ٹامبلین میں اسکائی ڈائیورز کو لے جا رہا ایک سویلین ایئرکرافٹ حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار تمام 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ اور 10 مسافر شامل تھے، جن میں اسکائی ڈائیونگ کے 5 طلبہ اور 5 انسٹرکٹرز تھے۔ دوسری جانب آج ہی سعودی عرب کے راس تنورہ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے سبب کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

فرانسیسی اخبار ’لیسٹ ریپبلیکن‘ نے بتایا کہ جب طیارہ گر کر تباہ ہوا تو اس میں اسکائی ڈائیورز کا ایک گروپ سوار تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائر فائٹرز، پولیس اور طبی ٹیموں سمیت ہنگامی خدمات کو بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا تھا۔ حکام نے اب تک طیارے میں سوار افراد کی شناخت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لوگوں سے ایئرپورٹ کے آس پاس کی سڑکوں پر نہ جانے کی اپیل کی ہے تاکہ ہنگامی گاڑیاں جائے وقوعہ تک پہنچ سکیں۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ فضائی حادثہ حالیہ برسوں میں فرانس میں ہونے والے سب سے مہلک سویلین فضائی حادثات میں سے ایک ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، اس حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت توانائی نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined