دیگر ممالک

نیپال: 27 مارچ کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے بالیندر شاہ، عام انتخابات میں آر ایس پی کو ملی تھیں 182 سیٹیں

5 مارچ کو ہوئے ایوان نمائندگان کے انتخاب میں آر ایس پی نے 182 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ آر ایس پی نے بالیندر شاہ کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کر کے یہ انتخاب لڑا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بالیندر شاہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بالیندر شاہ، تصویر سوشل میڈیا

 

نیپال میں راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کی شاندار جیت کے بعد بالیندر شاہ 27 مارچ کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس سے ایک روز قبل 26 مارچ کو نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 مارچ کوہوئے ایوان نمائندگان کے انتخاب میں آر ایس پی نے 182 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ آر ایس پی نے بالیندر شاہ کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کر کے یہ انتخاب لڑا تھا۔

Published: undefined

آر ایس پی کے صدر روی لامیچھانے، سینئر رہنما بالیندر شاہ، اور نائب صدور ڈی پی آریال اور سورنم واگلے نے میٹنگ کر حلف برداری کی تاریخ طے کی۔ پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی حلف برداری سے قبل 26 مارچ کو وفاقی پارلیمنٹ سکریٹریٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اس کے فوراً بعد آر ایس پی حکومت تشکیل دے گی۔

Published: undefined

وفاقی پارلیمنٹ سکریٹریٹ کے ترجمان ایکرام گیری کے مطابق زیر تعمیر نیا پارلیمنٹ ہاؤس ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہے، اسی لیے حلف برداری کی تقریب ایک عارضی ہال میں منعقد کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس مقام پر مائیکروفون، روشنی کے انتظامات اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کا کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نیپال الیکشن کمیشن نے جمعرات کو صدر رام چندر پوڈیل کو عام انتخابات کے حتمی نتائج پیش کر دیے، جس سے انتخابی عمل کا باضابطہ طور پر اختتام ہو گیا۔ ایوان نمائندگان کے انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوئے تھے، جس میں 275 رکنی ایوان زیریں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ ایوانِ نمائندگان کے 275 ارکان میں سے 165 ارکان براہِ راست ووٹنگ کے ذریعے اور 110 ارکان متناسب نمائندگی کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔ صدر پوڈیل نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور پیچیدہ حالات کے باوجود انہیں لگن اور ایمانداری کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور خوف سے پاک ماحول میں 5 مارچ کو ایوان نمائندگان کے انتخابات کروا کر کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری کو کامیابی سے پورا کیا ہے۔

Published: undefined

ایوان زیریں میں آر ایس پی کو 182، نیپالی کانگریس کو 38، سی پی این-یو ایم ایل کو 25، نیپالی کمیونسٹ پارٹی کو 17، شرم سنسکرت پارٹی کو 7، اور راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی کو 5 سیٹیں ملی ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران آر ایس پی نے بالیندر شاہ کو اپنا وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دیا، انہیں یہاں ’بالین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined