
فائل تصویر آئی اے این ایس
ڈونالڈ ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے اہم دعویٰ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مجتبیٰ فروری میں ایران پر ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے لیکن وہ ہلاک نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک بڑی فتح حاصل کرنے والے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایران کو خبردار بھی کیا کہ علاقے میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی نئے جہاز یا کشتی کو فوری اور منظم طریقے سے تباہ کر دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکی بحریہ نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا ناکارہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خلائی فورس آبنائے ہرمز کے ایک ایک انچ کی نگرانی کر رہی ہے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ بارودی سرنگوں کے حوالے سے "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی رکھتا ہے اور کسی بھی نئی کوشش کا فوری فوجی جواب دیا جائے گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔