دیگر ممالک

اسرایئلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل سے حملہ، آئی آر جی سی کے دعویٰ سے نئی ہلچل شروع

بتایا جا رہا ہے کہ خیبر میزائلوں سے اسرائیلی فضائیہ کمانڈر کے ٹھکانہ پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ کے بعد اسرائیلی قیادت میں ہلچل کا دعویٰ ایران کی اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس نے کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائيلی وزير اعظم بنجامن نیتن یاہو</p></div>

اسرائيلی وزير اعظم بنجامن نیتن یاہو

 

اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر مشترکہ حملہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایران لگاتار جوابی حملے کر رہا ہے۔ اس درمیان ایران کی اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کمانڈر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ آئی آر جی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ حملہ کے بعد نیتن یاہو کی پوزیشن واضح نہیں ہے۔

Published: undefined

آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ حملہ کے بعد اسرائیلی قیادت میں زبردست ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کے ٹھکانے پر حملہ خیبر میزائل سے کیے جانے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ فضائیہ کمانڈر یا نیتن یاہو کس حال میں ہیں، اس بارے میں فی الحال کچھ بھی واضح طور پر نہیں بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد ایران کے ذریعہ جوابی حملہ کافی تیز کر دیا گیا ہے۔ تہران اور اس کے ساتھی ملیشیا نے خلیجی ممالک میں موجود اسرائیلی و امریکی ٹھکانوں پر میزائلوں اور ڈرون سے کئی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں نقصانات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ بھی ایران کی ناراضگی کو ظاہر کرنے والا ہے۔ حالانکہ نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کے دعویٰ کو اسرائیل نے پوری طرح سے خارج کر دیا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined