دیگر ممالک

اسرائیلی حملے کے باعث لبنان کی معیشت تباہ، ملک کو 2 بلین ڈالر کا نقصان

لبنان کے وزیر اقتصادیات عامر بساط نے ’الجزیرہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2 مارچ کے بعد سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ملک کو تقریباً 2 بلین ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لبنان میں تباہی کا منظر، تصویر اے آئی</p></div>

لبنان میں تباہی کا منظر، تصویر اے آئی

 

لبنان کے وزیر اقتصادیات عامر بساط نے اسرائیلی حملوں سے اپنے ملک کی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث ملک کو تقریباً 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ وزیر اقتصادیات عامر بساط نے ’الجزیرہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2 مارچ کے بعد سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ملک کو تقریباً 2 بلین ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

وزیر اقتصادیات نے کہا کہ اس کا اثر کافی بڑا رہا ہے۔ ہمیں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگ اپنی ملازمت کھو رہے ہیں، کھیتوں میں پیداوار بند ہو رہی ہے، تعمیری کمپنیاں بند ہو رہی ہیں اور سیاح نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران ہونے والے نقصان کا اندازہ تقریباً 2 ارب ڈالر ہے جو لبنان کی جی ڈی پی کا تقریباً 7 فیصد ہے۔ بساط کے مطابق مسلسل کشیدگی نے ملک کی معیشت، روزگار، زراعت، صنعت اور سیاحت کے شعبے پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں۔ اسرائیل مسلسل دعویٰ کرتا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں اس نے یہ فوجی کارروائی جاری رکھی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب اتوار کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کی خبر لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی ’نیشنل نیوز ایجنسی‘ نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر حبوش کے علاقے الساحہ میں حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک گھر تباہ ہو گیا، جس میں محمد حسن نامی ایک نوجوان اور ان کی اہلیہ سکینہ محمد عباس مکی کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

دریں اثنا اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بھی دعویٰ کیا کہ شمالی اسرائیل کے مسگاؤ عام علاقے میں سائرن بجنے کے بعد ایک مشتبہ فضائی ہدف کی شناخت کی گئی۔ مبینہ طور پر یہ طیارہ جنوبی لبنان میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے پاس گرا۔ اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’رات بھر میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی افواج کی طرف راکٹ اور دھماکہ خیز ڈرون داغے، لیکن ان حملوں میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined