دیگر ممالک

کویت کی عدالتِ عظمیٰ نے سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا سنائی

شیخ جابر اور شیخ خالد کو مارچ 2022 میں غبن کے الزامات سے بری کر دیا گیا لیکن کویتی استغاثہ کی اپیل پر کیس بحال کر دیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کویت کی اعلیٰ ترین عدالت نے اتوار کو سابق وزیرِ دفاع و داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

اسی طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وزیرِ اعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو عدالت نے وہ فنڈز واپس کرنے کا حکم دیا تھا جو انہوں نے غلط طریقے سے استعمال کیے تھے۔

Published: undefined

جب قانون سازوں نے اس وقت کے وزیرِ داخلہ شیخ خالد کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ طلب کیا تو شیخ جابر نے 2019 میں وزیرِ اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جو وہ 2011 سے سنبھالے ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس وقت کے وزیرِ دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد نے حکومت کے استعفیٰ کے دو دن بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل کابینہ نے فوجی فنڈز میں تقریباً 240 ملین دینار ($ 778.61 ملین) کی بدانتظامی کو دور کرنے سے گریز کیا تھا۔

Published: undefined

شیخ جابر اور شیخ خالد کو مارچ 2022 میں غبن کے الزامات سے بری کر دیا گیا لیکن کویتی استغاثہ کی اپیل پر کیس بحال کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined