
فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے پیر کو کہا ہےکہ امریکا اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا افواج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے سی بی ایس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ واشنگٹن خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکنے پر اپنی کوششوں پر توجہ دے رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ"ہم کسی بھی طرح سے یہاں کوئی جنگی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتے"۔ انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل کو ڈکٹیشن نہیں دیتے کہ اسے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے"۔
Published: undefined
’سی این این‘ نے امریکی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی میرین کور کی کوئیک ری ایکشن فورس مشرقی بحیرہ روم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ’سی این این‘ نے دو عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ 26ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ جو امبیبیئس حملہ آور بحری جہاز یو ایس ایس باتان پر سوار ہے وہ حالیہ ہفتوں میں مشرق وسطیٰ کے پانیوں میں کام کر رہا تھا، لیکن اس نے ہفتے کے آخر میں نہر سویز کی طرف اپنا راستہ بنانا شروع کیا ہے‘‘۔ حکام میں سے ایک نے بتایا کہ باتان جہاز اس وقت بحیرہ احمر میں ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی مشرقی بحیرہ روم میں داخل ہو جائے گا۔
Published: undefined
یہ اقدام میرین کور یونٹ کو لبنان اور اسرائیل کے قریب لے آئے گا۔ امریکا نے اپنے شہریوں سے لبنان چھوڑنے کا کہا ہے۔ اس کا مقصد میرین کور یونٹ کے مخصوص کرداروں میں سے ایک عام شہریوں کو نکالنے میں مدد کرنا ہے۔
Published: undefined
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کی ہے جب کہ اسرائیل نے غزہ پر اپنی جنگ کے دوران زمینی دراندازی کا دائرہ بڑھا دیا۔ غزہ جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined