دیگر ممالک

ہندوستانی برادری کے ارکان اپنے مادر وطنِ سے گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں: مرمو

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ہندوستانی برادری اور ’فرینڈز آف انڈیا‘ سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی برادری کو ہند-رومانیا تعلقات کا سب سے مضبوط ستون قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ہندوستانی برادری اور ’فرینڈز آف انڈیا‘ سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی برادری کو ہند-رومانیا تعلقات کا سب سے مضبوط ستون قرار دیا اور ان سے 'وکست بھارت 2047' کی سمت میں ہندستان کے ترقیاتی سفر کا فعال حصہ دار بنے رہنے کی اپیل کی۔

صدر جمہوریہ سیکرٹریٹ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صدرِ جمہوریہ رومانیا کے اپنے سرکاری دورے کے آخری دن ہندوستان کے رومانیا میں مقیم سفیر کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزیر مملکت نموبین جینتی بھائی بمبھانیہ نیز رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما اور وجے بگھیل بھی موجود تھے۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرچہ ہندوستانی برادری کے ارکان ہندستان سے دور رہتے ہوں، لیکن وہ اپنے مادر وطنِ سے گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی کامیابیاں نیز ہندستان کے لیے ان کی محبت ہر ہندستانی کو فخر کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں اور ہندوستانی پیشہ ور افراد رومانیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور رومانیا کے تعلقات کی سب سے مضبوط بنیاد دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قائم قریبی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن متحد ہوکر رومانیا میں ہندستان کی مالامال ثقافتی میراث کو زندہ رکھے ہوئے ہے، جبکہ انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرز، دانشوروں، محققین، صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین اور طلباء کی نئی نسل اب رومانیا کو اپنا گھر بنا رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔