دیگر ممالک

بنگلہ دیش میں ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ نام کا بھینسا عید الاضحیٰ کے موقع پر کیا جائے گا قربان، ایران نے ’ایکس‘ پر لیے مزے

بھینسے کے مالک نے بتایا کہ ’’سنہرے اور آگے کی جانب جھکے بالوں کی وجہ سے ان کے بھائی نے مذاق میں اس کا نام ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ رکھ دیا تھا۔ یہ نام اس قدر مشہور ہو گیا کہ لوگ خاص طور سے اسے دیکھنے آنے لگے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

بنگلہ دیش کا ایک بھینسا اپنے نام اور ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ اس کا موازنہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لُک سے کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں بقرعید کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ایسے میں اس بھینسے کی قربانی دی جانی ہے۔ تقریباً 1500 پاؤنڈ وزنی اس بھینسے کو دیکھنے کے لیے بنگلہ دیش کے نارائن گنج علاقے میں دور دور سے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ یہ بھینسا ضیاء الدین مِردھا نام کے کسان فارم میں رہتا ہے جو ڈھاکہ کے پاس واقع ہے۔

Published: undefined

بھینسے کے مالک ضیاء الدین مردھا نے بتایا کہ سنہرے اور آگے کی جانب جھکے بالوں کی وجہ سے ان کے بھائی نے مذاق میں اس کا نام ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ رکھ دیا تھا۔ دھیرے دھیرے یہ نام اس قدر مشہور ہو گیا کہ لوگ خاص طور سے اسے دیکھنے آنے لگے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک بار 5 دوستوں کا ایک گروپ فارم پر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھینسے کی شکل اور ہیئر اسٹائل بالکل ڈونالڈ ٹرمپ جیسی لگتی ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔ انہوں نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ میرا بھتیجہ صرف ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ کو دیکھنے کے لیے ایک گھنٹے کشتی کا سفر کر کے یہاں آیا تھا۔

Published: undefined

دوسری جانب ایران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بنگلہ دیش کے اس وائرل ’البینو بھینس‘ کو لے کر طنز کسا ہے۔ ’ایران اِن رشیا‘ اکاؤنٹ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’بے چارہ! ڈونالڈ ٹرمپ سے موازنہ ہونے کے بعد بنگلہ دیشی بھینسہ پریشان ہو گیا۔‘‘ بھینسے کے مالک ضیاء الدین نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے وہ خود اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور اس سے ان کا خاص لگاؤ ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ کی کمی محسوس کروں گا، لیکن قربانی ہی عید الاضحیٰ کا اصل جذبہ ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق یہ بھینسا پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے۔ اس کی قیمت 550 ٹکا فی کلو (لائیو ویٹ) طے کی گئی تھی۔ اس بھینسے کی مجموعی قیمت تقریباً 3.5 سے 3.85 لاکھ ٹکا بتائی جا رہی ہے، جو ہندوستانی روپے میں تقریباً 2.5 سے 3 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسے ڈھاکہ کے جنجرا (رسول پور) علاقے کے محمد شورن نے خریدا ہے۔ فارم مالک ضیاء الدین کے مطابق بھینسے کو خریدار تک پہنچا بھی دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فارم میں صرف ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ ہی نہیں بلکہ کئی دیگر جانور بھی اپنے انوکھے ناموں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ یہاں ایک بیل کا نام ’طوفان‘ رکھا گیا ہے، جبکہ انتہائی بھاری بھرکم جانور کو ’فیٹ بوائے‘ کہا جاتا ہے۔ جبکہ ایک پرسکون مزاج والے جانور کا نام ’سویٹ بوائے‘ ہے۔ فارم میں ایک سنہرے والے بالوں والا بیل بھی ہے جس کا نام برازیل کے فٹبالر ’نیمار‘ رکھا گیا ہے، کیونکہ اس کے بال بھی بلیچ کیے ہوئے سنہرے نظر آتے ہیں۔ جبکہ ایک بھینسے کا نام ’نیتن یاہو‘ بھی رکھا گیا ہے، اس کی وجہ اس کی جارحانہ طبیعت ہے۔ سوشل میڈیا پر اب یہ پورا فارم لوگوں کے درمیان موضوع بحث بنا ہوا ہے اور ’ڈونالڈ ٹرمپ‘ نام کا یہ بھینسا انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined