دیگر ممالک

بنگلہ دیش کے محمد یونس کوفرانسیسی صدر میکرون نے دیا زبر دست جھٹکا

محمد یونس فرانسیسی صدر میکرون سے دو طرفہ ملاقات کے بہانے سویلین طیارے خریدنا چاہتے تھے لیکن میکرون نے بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے پاکستان اور چین کی حمایت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کو للکارنا شروع کر دیا ہے۔ اسی دوران بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس ہندوستان کے خلاف مسلسل زہر اگلتے نظر آ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یونس نے ہندوستان کے خلاف جھوٹے بیانات دیے ہیں ۔ دوسری جانب یونس حکومت بھی دنیا کے دیگر ممالک تک رسائی حاصل کرنے اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہندوستان کی مضبوط خارجہ سفارت کاری اتنی طاقتور ہے کہ محمد یونس کی سازش شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام بنا دی گئی۔

Published: undefined

درحقیقت بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اگلے ماہ 9 سے 13 جون تک فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی اوشیان کانفرنس (یو این اوشیان سمٹ) میں شرکت کے لیے جانے والے تھے۔ فرانس کے دورے کے دوران ان کی خواہش تھی کہ وہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملیں لیکن ہندوستان کے دوست فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے محمد یونس کی خواہش کو ٹھکرا دیا اور اوشیان سمٹ میں دو طرفہ ملاقات میں ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میکرون اور محمد یونس کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے بعد محمد یونس کا اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرنا تھا۔ تاہم بعد میں یہ اطلاع ملی کہ فرانس نے یونس اور میکرون کے درمیان ہونے والی دو طرفہ بات چیت کو منسوخ کر دیا ہے۔ فرانس کی طرف سے یہ جواب یونس کے لیے بڑا صدمہ تھا۔ اس کے بعد محمد یونس نےاپنا دورہ فرانس منسوخ کر دیا۔

Published: undefined

ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ 'فرانس کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد محمد یونس نے فرانسیسی صدر سے دوطرفہ ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا، تاہم بعد میں فرانسیسی حکام نے تصدیق کی کہ کئی ممالک سربراہی اجلاس کے دوران صدر میکرون سے ملاقات کے لیے دو طرفہ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایسے میں تمام سلاٹ بھر چکے ہیں اور کوئی سلاٹ باقی نہیں بچا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ محمد یونس فرانسیسی صدر  میکرون سے دو طرفہ ملاقات کی آڑ میں سویلین طیارے خریدنا چاہتے تھے لیکن  ہندوستان کے دوست میکرون کو بنگلہ دیش کے منصوبے کا پہلے ہی احساس ہو گیا تھا اور انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined