دیگر ممالک

جماعت کے امیر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں صدارتی افسر گرفتار، انتخابات سے قبل بڑا تنازعہ

صدر کے دفتر میں اسسٹنٹ پروگرمر محمد سرور عالم پر جماعت کے امیر شفیق الرحمان کی ڈیوائس اور اکاؤنٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے متنازعہ پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کی جاسوسی برانچ (ڈی بی) نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن کے 'ایکس' اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر ہیک کرنے کے الزام میں بنگ بھون (صدارتی محل) کے ایک اہلکار کو حراست میں لیا ہے۔

Published: undefined

اس ہیکنگ سے ملک گیر انتخابات سے عین قبل بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی خبر نے پورے بنگلہ دیش میں ہنگامہ بپا کر دیا ہے۔ان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں صدارتی محل کے اہلکار کو حراست میں لیا جانا اور تشویش پیدا کرتی ہے۔

Published: undefined

حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت محمد سرور عالم کے نام سے ہوئی ہے جو صدر کے دفتر میں اسسٹنٹ پروگرامر ہے۔ ڈی بی نے اسے 3 فروری کو رات گئے راجار باغ پولیس لائن کے قریب واقع سرکاری کوارٹرز سے گرفتار کیا۔ ان پر جماعت کے امیر شفیق الرحمان کی ڈیوائس اور اکاؤنٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے متنازعہ پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔

Published: undefined

تفتیشی حکام کے مطابق فی الحال ان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے بعد ہی مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈی بی کے ایڈیشنل کمشنر شفیق الاسلام نے حراست کی تصدیق کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined