دیگر ممالک

کیا ’فلائی دبئی‘ کے طیارہ کو یرغمال بنانے کی سازش نیتن یاہو نے کی؟ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایران کے بیان سے نئی ہلچل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فلائی دبئی طیارے کے شریک پائلٹ اور ایران کے درمیان کوئی تعلق سامنے آتا ہے تو ایران کے خلاف بہت سخت کارروائی کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فلائی دبئی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فلائی دبئی، تصویر سوشل میڈیا

 

’فلائی دبئی‘ ایئرلائنز کے طیارہ کو یرغمال بنانے کی مبینہ کوشش سرخیوں میں ہے۔ اب اس بارے میں ایران کی جانب سے ایک ایسا بیان سامنے آیا ہے، جس نے عالمی سطح پر نئی ہلچل شروع کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا ’پریس ٹی وی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پورے واقعہ کے پیچھے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی مبینہ سازش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مبینہ منصوبے کا مقصد نیتن یاہو پر حماس حملے کے بارے میں بڑھتے سوالات سے توجہ ہٹانا، 27 اکتوبر کے اسرائیلی انتخابات سے قبل ان کی پوزیشن مضبوط کرنا اور ایران کے خلاف نئی کارروائی کا جواز تیار کرنا ہو سکتا ہے۔

یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فلائی دبئی طیارے کے شریک پائلٹ اور ایران کے درمیان کوئی تعلق سامنے آتا ہے تو ایران کے خلاف بہت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور انہیں ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ایران کا کردار ہو سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔