دیگر ممالک

ایران اور اسرائیل-امریکہ جنگ شروع ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک ہوا اضافہ، ماہرین کا اظہار تشویش

جنگ شروع ہونے سے ایک روز قبل 27 فروری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل تھی۔ جبکہ 14 مارچ تک اس کی قیمت بڑھ کر تقریباً 103 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دنوں کے اندر 40 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے مغربی ایشیا میں توانائی کی سپلائی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے متاثر ہونے سے توانائی کے بین الاقوامی مارکیٹ، خاص طور سے ایشیائی ممالک پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جنگ شروع ہونے سے قبل 27 فروری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل تھی۔ جبکہ ہفتے تک اس کی قیمت بڑھ کر تقریباً 103 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی۔ اس طرح محض 15 دنوں میں تیل کی قیمت میں 30 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 41.1 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایران اور اسرائیل-امریکہ کے درمیان 28 فروری سے جاری جنگ میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اثر آنے والے دنوں میں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں واضح طور پر دکھائی دے گا۔ اینرچ منی کے کے سی ای او پونمُڈی آر نے کہا کہ ’’آنے والا ہفتہ انتہائی اتار چڑھاؤ والا رہ سکتا ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں کی نظریں مکمل طور پر اس جنگ سے منسلک واقعات پر مرکوز رہیں گی۔‘‘

Published: undefined

اینرچ منی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ’’آنے والے ہفتے میں سرمایہ کار اس بات پر گہری نظر رکھیں گے کہ متعلقہ ممالک کے سرکاری افسران اور عالمی اسٹیک ہولڈر تناؤ بڑھنے یا سفارتی حل کی سمت میں کیا اشارے دیتے ہیں۔‘‘ پونمُڈی آر کے مطابق اس جنگ کا اثر صرف تیل کی قیمتوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ عالمی بانڈ ییلڈ، کرنسی مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کے خطرہ مول لینے کی صلاحیت پر بھی پڑے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی، کیونکہ اسے دنیا کے اہم ترین توانائی کی سپلائی کے راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی آمد و رفت طویل عرصے تک متاثر رہتی ہے تو اس سے عالمی تیل کی سپلائی مزید مشکل ہو سکتی ہے۔ اس کا اثر ایشیا میں مہنگائی کی امیدوں پر پڑے گا اور عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی اور دباؤ کا ماحول برقرار رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined