دیگر ممالک

جنگ بندی کی کوششیں محض گمراہی، آج کے 5 بڑے اپڈیٹس کھول رہے قلعی

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز 2 گیس پلانٹس اور ایک پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاور انفراسٹرکچر پر حملہ نہ کرنے کے تبصرہ کے بعد کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایران-اسرائیل جنگ، تصویر اے آئی</p></div>

ایران-اسرائیل جنگ، تصویر اے آئی

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے خلیج میں تباہی مچا رکھی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں جنگ بندی کی کوششیں اور مذاکرے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، لیکن جس طرح کے اپڈیٹس سامنے آ رہے ہیں، وہ جنگ بندی کی کوششوں کو محض گمراہ کرنے والا ظاہر کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ ایران میں پاور انفراسٹرکچر کو ہدف نہ بنانے کا وعدہ کرنے کے باوجود پاور انفراسٹرکچر پر حملہ کر رہے ہیں، اور اسرائیل بھی ان مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے جنھیں بین الاقوامی اصولوں کے تحت نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ آئیے آج کے 5 بڑے اپڈیٹس پر نظر ڈالتے ہیں، جو مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں کو گمراہی ظاہر کرتے ہیں۔

Published: undefined

  1. اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ’ایف-35‘ (لائٹننگ) پر ایران کے حملوں کے بعد امریکہ نے اپنے سب سے خطرناک پانچویں نسل کے جنگجو طیارے ’ایف-22 ریپٹر‘ کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اتار دیا ہے۔ یہ معلومات خود امریکی سنٹرل کمانڈ نے دی ہے۔ یہ طیارہ ایسا ہے کہ امریکہ نے اسے اسرائیل سمیت کسی بھی اتحادی ملک کو فراہم نہیں کیا ہے، بلکہ اسے صرف امریکہ ہی آپریٹ کرتا ہے۔

  2. ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز 2 گیس پلانٹس اور ایک پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاور انفراسٹرکچر پر حملہ نہ کرنے کے بیان کے بعد کیا گیا۔ فارس نیوز ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی دشمن کے مسلسل حملوں کے تحت اصفہان میں کاوہ اسٹریٹ پر گیس ایڈمنسٹریشن بلڈنگ اور گیس پریشر ریگولیشن اسٹیشن کو ہدف بنایا گیا۔ سنٹرل ایران میں اس فیسلٹی کو ہونے والے ’معمولی نقصان‘ کی خبر دینے والا فارس ایران کا واحد نیوز آؤٹ لیٹ ہے۔ اس نے بتایا کہ ایک حملہ میں ملک کے جنوب مغرب میں خرم شہر پاور پلانٹ کی گیس پائپ لائن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  3. امریکہ کے سامنے ایران کمزور نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایران نے تل ابیب پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا، جن میں ہر بم کا وزن تقریباً 100 کلو بتایا جا رہا ہے اور ایسے 3-4 بم استعمال کیے گئے۔ ادھر امریکی ایئر فورس میگزین کے مطابق 3 ہفتوں سے جاری اس تنازعہ کے دوران امریکہ کی فضائیہ کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مدت میں تقریباً 20 طیارے یا تو نقصان زدہ ہوئے ہیں یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

  4. ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارل اسکاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ نہ رکی تو 45 ملین لوگوں کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔ یہ صورتحال مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ کے سبب پیدا ہوئی ہے، جس کی وجہ سے خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

  5. ایران کی انٹیلیجنس نے 30 جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام افراد پر موساد کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔ قابل ذکر ہے کہ موساد اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined