دیگر ممالک

کناڈا کی حکومت نے ’ہیٹ کرائم‘ کے خلاف اٹھایا سخت قدم، نیا بل پارلیمنٹ سے پاس

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہبی مقامات پر حملے بڑھ رہے ہیں، نفرت پھیلانے والی تقریروں میں اضافہ ہو رہا ہے اور الگ الگ طبقات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی پر قابو پانے کے لیے نیا قانون لایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کناڈا میں نفرت پر مبنی جرائم کے بڑھتے واقعات نے حکومت کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس طرح کے جرائم پر روک لگانے کے لیے ہی حکومت نے ’کامبیٹنگ ہیٹ ایکٹ (بل سی-9)‘ لایا جو اب پارلیمنٹ سے پاس ہو کر قانون بن چکا ہے۔ یہ قانون کناڈا کی پارلیمنٹ میں منظوری ملنے کے بعد رائل منظوری حاصل کر چکا ہے اور 18 جولائی 2026 سے نافذ ہوگا۔ حکومت اسے عوامی سیکورٹی کے لیے ضروری قدم بتا رہی ہے، لیکن شہری حقوق تنظیموں اور ماہرین نے اس کے کچھ التزامات پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہبی مقامات پر حملے بڑھ رہے ہیں، نفرت پھیلانے والی تقریروں میں اضافہ ہو رہا ہے اور الگ الگ طبقات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہی معاملوں کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے نیا قانون لایا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق اگر کسی جرم کے پیچھے کسی مذہب، نسل، رنگ، جنس یا شناخت کے خلاف نفرت کا جذبہ پایا جاتا ہے تو اسے سنگین جرم مانا جائے گا اور سزا بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

مسجد، مندر، کلیسا، اسکول اور کمیونٹی سنٹر جیسی جگہوں پر ڈرانا دھمکانا، جانے سے روکنا یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا... اب یہ سب جرم تصور کیا جائے گا۔ ایسے نشانات یا جھنڈے جو نفرت یا دہشت گردی سے منسلک ہوں، انھیں دکھانا بھی جرم ہو سکتا ہے، اگر ان کا مقصد نفرت پھیلانا ہو۔ پہلے ملزمین کہہ سکتے تھے کہ انھوں نے کوئی بات مذہبی کتاب یا عقیدت کی بنیاد پر کہی تھی، اس لیے انھیں بچایا جائے۔ اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ اسی نکتے پر کناڈا میں سب سے زیادہ بحث ہو رہی ہے۔ حالانکہ 60 سے زائد حقوق انسانی تنظیموں کا کہنا ہے کہ قانون کے اصول پوری طرح صاف نہیں ہیں۔ اس سے پرامن مظاہرہ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے اور مذہبی باتوں کو غلط طریقے سے جرم مانا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون لوگوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ مذہبی مقامات اور طبقات کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اور پولیس کو اب بہتر قانونی طاقت ملے گی۔ 18 جولائی 2026 سے یہ قانون پوری طرح نافذ ہو جائے گا۔ پولیس اور عدالتیں اس کے تحت کارروائی کریں گی۔ اب آنے والے وقت میں یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined