دیگر ممالک

بحرین: ایرانی حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے والے 5 پاکستانی شہری سمیت 6 افراد گرفتار

قطر میں ایرانی حملوں سے جڑی ویڈیوز کے ذریعہ گمراہ کن جانکاری پھیلانے کے الزام میں 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کویت میں بھی اسی طرح کے الزام میں 3 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرفتاری کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

گرفتاری کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

بحرین میں ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 5 پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد نے ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنائیں اور انھیں سوشل میڈیا پر گمراہ کن طریقے سے شیئر کیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں ایرانی حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جس سے ملک کی سیکورٹی اور عوامی نظم و نسق پر اثر پڑ سکتا تھا۔ حکام کے مطابق ان ویڈیوز کی وجہ سے لوگوں کے درمیان غلط معلومات اور خوف پھیل سکتا تھا۔ تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

دراصل بحرین حکومت نے شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تصدیق والی ویڈیوز یا خبریں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ ایسا کرنے پر سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اسی دوران مناما میں واقع پاکستانی سفارت خانہ نے بھی بحرین میں رہنے والے پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیکورٹی سے متعلق کسی بھی واقعہ کی تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں، اور نہ ہی انھیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔

Published: undefined

بحرین میں الیکٹرانک سیکورٹی امور کے افسر کیپٹن خلیفہ النجم نے کہا کہ اگر لوگوں کو کہیں میزائل کا ملبہ نظر آئے تو اس کی تصویر نہیں لینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جو چیز عام لوگوں کو صرف ایک تصویر لگتی ہے، وہی دشمن کے لیے نہایت اہم معلومات بن سکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ یا لائیو اسٹریمنگ سے حساس معلومات باہر جا سکتی ہیں، سیکورٹی آپریشن متاثر ہو سکتے ہیں اور عوام میں بلاوجہ خوف پھیل سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں ایسی ویڈیوز امدادی اداروں کے کام میں بھی رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔

Published: undefined

بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤوف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقامی قانون کے تحت سیکورٹی سے متعلق واقعات کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا اور انھیں پھیلانا سختی سے ممنوع ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں سے قانون کی پابندی کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہو سکتی ہے۔ بحرین کی راجدھانی مناما میں ایک ایرانی فضائی حملہ میں 29 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی، جبکہ ایک دن پہلے 30 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملی تھی۔ حکام کے مطابق اب تک 100 سے زیادہ میزائل اور 173 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قطر میں بھی ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز کے ذریعہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کویت میں اسی طرح کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے اب تک ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی اپنے شہریوں کو ایسی ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی تنبیہ دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined