دیگر ممالک

’سبھی معاہدے منسوخ ہو جائیں گے، ہم 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے‘، ڈی ایس ٹی معاملہ پر امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’جو ممالک امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروس ٹیکس عائد کریں گے، انہیں سخت جوابی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضرورت پڑنے پر موجودہ معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونائڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)</p></div>

امریکی صدر ڈونائڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)

 

’ڈیجیٹل سروس ٹیکس‘ (ڈی ایس ٹی) کے معاملہ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اب دنیا کے کئی ممالک کو براہ راست دھمکی دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جو بھی ملک امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر یہ ٹیکس عائد کرے گا، اسے امریکہ کو کی جانے والی برآمدات پر 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے ٹیکس موجودہ تجارتی معاہدوں کو ختم کر دیں گے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’جو ممالک امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروس ٹیکس عائد کریں گے، انہیں سخت جوابی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضرورت پڑنے پر موجودہ معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ ڈیجیٹل سروس ٹیکس اُن بڑی ڈیجیٹل کمپنیوں کی آمدنی پر عائد کیا جاتا ہے جو آن لائن اشتہارات، ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس اور صارفین کے ڈاٹا سے منافع کماتی ہیں۔ کئی یورپی ممالک ایسے ٹیکس نافذ کر چکے ہیں یا ان کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔ یورپی ممالک کا مؤقف ہے کہ کثیر القومی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو وہاں زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہیے جہاں وہ آمدنی حاصل کرتی ہیں۔

Published: undefined

امریکہ طویل عرصہ سے اس طرح کے ٹیکس کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سروس ٹیکس کے ذریعہ گوگل، ایپل، میٹا، امیزون اور مائیکروسافٹ جیسی امریکی کمپنیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے ’ڈی ایس ٹی‘ نافذ کرنے والے ممالک کو سخت تنبیہ کی ہے۔ ٹرمپ کی یہ تازہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سال کے آغاز میں ایک بڑے تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے ہونے کے باوجود واشنگٹن اور یورپی ممالک کی حکومتیں ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر متفق نہیں ہو سکیں۔ یعنی بحر اوقیانوس کے آر پار تجارتی تعلقات میں ڈیجیٹل سروس ٹیکس اب بھی اہم غیر حل شدہ مسائل میں شامل ہے۔

Published: undefined

بہرحال، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک ایسا ٹیکس نافذ کرے گا، اسے امریکہ کو برآمد کیے جانے والے تمام سامان پر 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خواہ کوئی موجودہ یا مستقبل کا تجارتی معاہدہ ہی کیوں نہ موجود ہو۔ ٹرمپ بار بار اُن ممالک کے خلاف تجارتی کارروائی کی دھمکی دیتے رہے ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل سروس ٹیکس نافذ کیا ہے۔ اس سال کے آغاز میں انہوں نے برطانیہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر 2 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس عائد کیا تو اس پر بھی ٹیرف لگائے جائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے فرانس کو بھی دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اپنا ڈیجیٹل ٹیکس واپس نہ لیا تو فرانسیسی شراب پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined