دیگر ممالک

جاپان میں آیا 7.4 شدت کا زلزلہ، سینکڑوں کلومیٹر دور ٹوکیو میں ہلنے لگی عمارتیں، سنامی کا بھی الرٹ

وزیر اعظم سانے تکائیچی نے کہا کہ ’’جن علاقوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے، وہاں رہنے والے لوگ براہ کرم اونچے اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔‘‘

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

جاپان میں پیر (20 اپریل) کی صبح شدید زلزلہ آیا ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 رہی۔ جاپانی محکمہ موسمیات (جے ایم اے) نے سنامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اس میں ساحلی علاقوں کے پاس رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر بحفاظت نکالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے سلسلے میں ایک خاص ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس سے قبل ل2011 میں جاپان میں 9.0 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں 18 ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ جاپان کے شمالی حصے میں آیا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ اس کے اثر سے سونامی آ سکتی ہے، جس کی لہریں تقریباً 10 فٹ اونچی اٹھنے کا امکان ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 53 منٹ پر آیا تھا۔ شمالی ایواتے صوبے کے بحر الکاہل والے علاقے میں آئے اس زلزلہ کا اثر کافی دور تک دیکھا گیا۔ اس کے جھٹکے اس قدر تیز تھے کی سینکڑوں کلو میٹر دور ٹوکیو کی بڑی بڑی عمارتیں بھی ہل گئیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سنامی کی لہریں کچھ وقت میں شمالی ساحل تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس لیے ساحلی علاقوں میں رہنے والے فوری طور پر محفوظ مقامات جیسے کے اونچے میدان یا محفوظ عمارتوں میں چلے جائیں۔ ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ سنامی کی لہروں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے، کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ سنامی کی لہریں بار بار ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں۔ جب تک وارننگ ہٹائی نہیں جاتی تب تک محفوظ مقامات پر ہی رہیں۔

Published: undefined

حکومت نے زلزلہ اور سونامی سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم تیار کی ہے۔ وزیر اعظم سانے تکائیچی نے کہا کہ ’’جن علاقوں کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے، وہاں رہنے والے لوگ براہ کرم اونچے اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس زلزلہ کا کن کن علاقوں میں کتنا اثر پڑا ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطاق احتیاط کے طور پر ’ہاچینوہے‘ بندرگاہ پر موجود جہاز باہر نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ ٹوکیو اور اوموری کے درمیان بلیٹ ٹرین کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ افسران نے ساحلی علاقوں کے پاس رہنے والے شہریوں کو جلد از جلد علاقہ چھوڑنے اور محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ کچھ ہی دیر میں سنامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined