
علامتی تصویر
امریکہ کی ریاست ویسٹ ورجینیا واقع ایک پلانٹ میں کیمیائی رساؤ کے باعث 2 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 19 دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کناوا کاؤنٹی کمیشن کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر سی ڈبلیو سگمن نے بتایا کہ یہ رساؤ انسٹی ٹیوٹ میں واقع سلور ریکوری کمپنی کیٹالسٹ ریفائنرز پلانٹ میں اس وقت ہوا جب ملازمین اس کے ایک حصے کو بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
Published: undefined
سگمن نے بتایا کہ پلانٹ میں نائٹرک ایسڈ اور ایک دوسرے مادے کے درمیان کیمیائی گیس کا ’ری-ایکشن‘ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس ’ری-ایکشن‘ (رد عمل) کے باعث کیمیکلز میں شدید رد عمل پیدا ہوا اور وہ فوراً ہی انتہائی فعال بن گئے۔ حکام کے مطابق متاثرین میں وہ 7 ایمبولینس اہلکار بھی شامل ہیں جو رساؤ کے واقعہ میں مدد کے لیے پہنچے تھے۔
Published: undefined
حکام نے بتایا کہ ویسٹ ورجینیا کے سلور ریفائننگ پلانٹ میں کیمیائی رساؤ کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ کناوا کاؤنٹی کمیشن کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر سی ڈبلیو سگمن نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ پلانٹ میں نائٹرک ایسڈ اور ایک دوسرے مادے کے درمیان کیمیائی گیس کا ’ری-ایکشن‘ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمیائی ری-ایکشن کا آغاز یا اختتام سب سے خطرناک وقت ہوتا ہے۔
Published: undefined
کناوا کاؤنٹی کمیشن کے چیئرمین بین سالانگو نے بھی ایک شخص کی حالت نازک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ علاقے کے کئی اسپتالوں میں سے ایک وینڈالیا ہیلتھ چارلسٹن ایریا میڈیکل سینٹر میں متعدد مریضوں کا علاج جاری تھا، جن میں سے کچھ کو ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا تھا جبکہ بدھ کی دوپہر کو مقامی افراد بھی معائنے کے لیے پہنچے تھے۔ اسپتال کے ترجمان ڈیل وٹے نے بتایا کہ مریضوں میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، گلے میں خراش اور آنکھوں میں خارش جیسے سانس سے متعلق علامات پائی گئیں۔
Published: undefined
بہرحال، کیمیکل رساؤ کے بعد پلانٹ کے قریبی علاقے کے لوگوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں پناہ لیں اور باہر نہ نکلیں۔ اس انتباہ کو 5 گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام اموات اور زخمی ہونے کے واقعات پلانٹ کے احاطے کے اندر ہی پیش آئے۔ کیٹالسٹ ریفائنریز کی مالک کمپنی ایمز گولڈسمتھ کارپوریشن نے کہا کہ وہ ان اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور اس کی ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پریس بریفنگ میں جاری کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ انتہائی مشکل وقت ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ہمارے ساتھیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ایمز گولڈسمتھ نے اس واقعے کی تحقیقات میں مقامی، ریاستی اور وفاقی حکام کے ساتھ تعاون کا وعدہ بھی کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined