خبریں

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، سوشل میڈیا پر طوفان

ہندوستان کی جانب سے کشمیر کو دستوری طور پر تفویض کردہ  خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین زبردست بحث میں مصروف ہیں۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، سوشل میڈیا پر طوفان
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم، سوشل میڈیا پر طوفان 

اس طرح ہندوستان کے دیگر علاقوں کے شہریوں پر دہائیوں پرانی اس پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے، جس کے تحت وہ کشمیر کے خطے میں نہ مستقل سکونت اختیار کر سکتے تھے اور نہ ہی وہاں مکان یا جائیداد خریدنے کے مجاز تھے۔

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

اس موضوع پر پاکستان اور ہندوستان کے صارفین کے درمیان اختلافِ رائے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ایک طرف بہت سے پاکستانی صارفین اس ہندوستانی اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں، تو دوسرے جانب ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین کا ایک طبقہ اسے ایک تاریخی اقدام قرار دے کر جشن منانے میں مصروف ہے۔

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

ایک ہندوستانی صارف امن یادو نے ارب پتی شخصیت کے حوالے سے لکھا، ''امبانی کشمیر میں جائیداد خریدنے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

ایک اور صارف جیانتا مترا لکھتے ہیں، ''آرٹیکل تین سو ستر ختم کر دی گئی ہے۔ ہم اس فیصلے پر خوش ہیں۔ جو ستر سال تک حکومتیں نہ کر پائیں، وہ آپ نے کر دکھایا۔ یہ سنگ میل عبور کرنے پر امت شاہ کو مبارک باد۔‘‘

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی ملکی حکومت اور سیاست دانوں پر تنقید کر رہے ہیں کہ اس موقع پر ان کی جانب سے ردعمل کم زور رہا۔

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

پاکستانی سوشل میڈیا صارف احتشام الحق لکھتے ہیں، ''جب ہندوستان کی سیاسی قیادت متحد تھی، ہماری سیاسی قیادت تقسیم کا شکار تھی۔‘‘

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

پاکستانی سماجی کارکن عمار علی جان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا، '' کشمیر کے اہم قائدین گھروں میں نظربند ہیں۔ فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔ واضح طور پر لگتا ہے کہ ہندوستان جنگ کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس پر بین الاقوامی برداری کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے۔ شرم ناک!‘‘

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Aug 2019, 8:10 PM IST