
وزیر خاجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر
قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں ایک فیکٹری میں ہونے والے زوردار دھماکہ کے نتیجے میں 12 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ ہمارا سفارت خانہ قطری حکام کے رابطے میں ہے اور متاثرہ ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ کی مدد میں مصروف ہے۔‘‘
Published: undefined
حادثہ کے بارے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں ہونے والے دھماکہ میں ہندوستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبر سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ جیسے جیسے مزید معلومات سامنے آ رہی ہیں، ہمارا سفارت خانہ قطری حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانہ اس حادثے سے متاثرہ ہندوستانی شہریوں کے اہلِ خانہ کی مدد کی کوشش کر رہا ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘‘
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined