
چنئی پولیس نے حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخاب میں فرضی راستہ سے حاصل شناختی دستاویزات کا استعمال کر ناجائز طریقے سے ووٹ ڈالنے کے الزام میں 10 غیر ملکی اشخاص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس گرفتاری سے متعلق جانکاری پولیس افسران نے 14 مئی کو دی۔
Published: undefined
ایک پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل کو ہوئے انتخاب کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے وقت چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن افسران نے 10 غیر ملکی افراد کو روک کر انھیں گرفتار کر لیا۔ جاری کردہ پریس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں سبھی کے غیر ملکی شہری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غیر ملکی شہری ہونے اور ہندوستانی شہری نہ ہونے کے باوجود ملزمین نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ کے لیے انھوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں رہائش اختیار کی تھی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن افسران کے ذریعہ گریٹر چنئی پولیس کمشنر دفتر میں شکایت درج کرانے کے بعد سنٹرل کرائم برانچ اور مقامی پولیس یونٹس کے ذریعہ 7 سے 14 جولائی کے درمیان معاملے درج کیے گئے۔ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی ملزمین کو آگے کی قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined