خبریں

امریکا ایران پر ’سرجیکل حملے‘ کرے، سعودی اخبار کا مطالبہ

سعودی عرب نے جمعرات کے روز یمنی باغیوں کی جانب سے مبینہ ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ ایک سعودی اخبار نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف سرجیکل حملے کرے۔

امریکا ایران پر ’سرجیکل حملے‘ کرے، سعودی اخبار کا مطالبہ
امریکا ایران پر ’سرجیکل حملے‘ کرے، سعودی اخبار کا مطالبہ 

جمعرات کو یمنی باغیوں کی جانب سے مبینہ ڈرون حملوں میں تیل کی ایک اہم پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں کی وجہ سے خلیج فارس میں کشیدگی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے اور امریکا کو ایران پر سرجیکل حملے کرنا چاہیئیں۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST

یہ بات اہم ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے امریکا نے اپنے جنگی بحری جہاز اور بمبار طیارے خطے میں پہنچا دیے ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی مفادات کو خطرات لاحق ہوئے تو امریکا کارروائی کرے گا۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے ساحلوں کے قریب چار تیل بردار بحری جہازوں پر ہوئے حملوں اور اب ایک سعودی پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملے، جس کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی ہے، کی وجہ سے یہ کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST

گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ امریکا کا موقف ہے کہ سخت ترین پابندیوں کی وجہ سے تہران حکومت کو مجبور کیا جا سکے گا کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے ایک نئے معاہدے کی جانب بڑھے۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دو سعودی پمپنگ اسٹیشنوں پر ہوئے ڈرون حملے یہ ثابت کرتے ہیں کہ عسکریت پسندوں کو اصل میں ایرانی حکومت اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST

ایک سعودی اخبار نے اپنے ایک اداریے میں امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں امریکا کو ایران پر ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کرنا چاہیئیں۔ دوسری جانب امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ ایران حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے۔ ان الزامات کی تہران حکومت نے تردید کی ہے۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 May 2019, 4:20 AM IST