
تصویر آئی این سی
انڈیا اتحاد کے ارکان آج راج گھاٹ کی طرف مارچ کریں گے
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ انڈیا اتحاد کے دستیاب ارکان پارلیمنٹ آج راج گھاٹ کی طرف مارچ کریں گے، جس کے بعد شام 5 بجے کے قریب کانسٹی ٹیوشن کلب میں پریس کانفرنس ہوگی۔
کھرگے نے اپوزیشن ارکان کو لنچ پر بلایا
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج دوپہر 1:45 بجے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو لنچ پر مدعو کیا ہے۔ اس دوران ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مسلسل تیسرے روز سڑکوں پر اپوزیشن، کئی رہنما حراست میں لیے گئے
انڈیا اتحاد کے ارکان منگل سے احتجاج کر رہے ہیں۔ 6 اکتوبر کو پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا۔ اس کے بعد بدھ کو جنتر منتر کی طرف مارچ کے دوران بھی راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت متعدد ارکان کو حراست میں لیا گیا۔
احتجاج کے معاملے میں دہلی پولیس نے دو ایف آئی آر درج کیں
آکاشوانی بھون میں احتجاج اور بدھ کے مظاہرے کے معاملے میں دہلی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ پولیس نے مارپیٹ، سرکاری کام میں رکاوٹ اور بدسلوکی جیسے الزامات لگائے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایف آئی آر کو اپنے لیے ’’میڈل‘‘ قرار دیا۔
راج گھاٹ پہنچا راہل گاندھی کا قافلہ، کھرگے نے بی جے پی کی ’سدبُدھی‘ کے لیے دعا کی بات کہی
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کے ساتھ راہل گاندھی کا قافلہ راج گھاٹ پہنچ گیا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ وہ بی جے پی کی سدبُدھی کے لیے دعا کریں گے۔ بی جے پی نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان پر افراتفری پھیلانے کا الزام لگایا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔